لیسسٹر شائر کاآسٹریلوی فاسٹ بولر میک کے سے معاہدہ

لندن:انگلش کاﺅنٹئی لیسسٹر شائر نے 2015کے سیزن کے لیے آسٹریلیا کے فاسٹ بولرکلنٹ میک کے سے معاہدہ کرلیا۔لیسسٹر شائر کے ڈائرکٹر کرکٹ فل ویٹی کیس نے معاہدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میک کے سے معاہدے پر بہت خوشی ہے۔فل ویٹی کیس کا کہنا تھا کہ میک کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اورہمیں امید ہے کہ ان کے شامل ہونے سے ہمارے نوجوان فاسٹ بولروں کو ان کے تجربے سے بہت فائدہ ہوگا۔31سالہ میک کے نے آسٹریلیا کے لیے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے تاہم ون ڈے میں وہ مسلسل آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے رہے ہیں،میک کے انگ،انگلش کاﺅنٹی میں اسے پہلے یورک شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

Next Post

سیری اے:یوڈینس سرفہرست ٹیموں میں تیسرے نمبر پر

Fri Sep 26 , 2014
روم:اطالوی فٹ بال لیگ سیری اے میں یوڈینس نے لازیو کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ یوڈینس نے فارورڑ سیرل تھیریو کے گول کے بدولت لازیو کو0-1سے شکست دے دی ۔یوڈینس اطالوی لیگ میں مسلسل چوتھی فتح کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے،لازیو کے خلاف فتح کے بعد ملنے والے تین […]