ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے رہنما انجینئر فاروق خان کی پہلی برسی منائی گئی مختلف تنظیموں کے اجتماعات، خراج عقیدت پیش

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی)کے سینئر رہنما انجینئر فاروق احمد خان کی پہلی برسی منائی گئی۔مختلف تنظیموں نے اپنے اپنے اجتماعات میں انھیں خراج عقیدت ہیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔پی پی آئی کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر نے انجینئر فاروق احمد خان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی میں مرحوم رہنما کی خدمات کو اجاگرکیا اور کہا کہ فاروق احمد خان اور ان کے خاندان نے مادر وطن کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانے کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ انجینئر خان کو کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ ایک قابل فخر بیٹے کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے کشمیر ی عوام کے لیے ان کی سماجی اور سیاسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خان ایک وفادار حریت پسند تھے جنہوں نے مصائب اورمشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے نظریات پر سمجھوتہ نہیں کیا۔