چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار،چھٹی کی درخواست دیدی

لاہور(پی پی آئی)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکارکردیااوروفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو130 روز کی چھٹی کی درخواست دیدی۔پی پی آئی کے مطابق کامران علی افضل کی ایک ماہ کی چھٹی 6 دسمبر کو مکمل ہو رہی ہے،کامران افضل نے 130 روز ایکس لیو پاکستان کیلئے چھٹی کی درخواست دیدی۔کامران علی افضل نے کہاکہ آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں، میری درخواست منظور کی جائے۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کامران علی افضل کی پہلے ایک ایک ماہ کی 2 بار چھٹی منظور کر چکے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 دسمبر تک کامران علی افضل کی رخصت منظور کی گئی تھی،مزید 30 روز کیلئے عبداللہ سنبل کو قائم مقام چیف سیکرٹری کے طور پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا تھا،کامران علی افضل نے 6 اگست کو پنجاب میں بطور چیف سیکرٹری کام کرنے سے انکار کیا تھا،کامران افضل نے کہاکہ پنجاب میں ربڑسٹیمپ بن کر کام نہیں کر سکتا، اس لئے کام کرنے سے معذرت کی تھی۔

Next Post

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم کی والدہ نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائرکردی

Mon Dec 5 , 2022
اسلا م آباد(پی پی آئی)سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم کی والدہ نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائرکردی۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنوازا میر کی والدہ نے کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کردی،درخواست میں فرد جرم عائد کرنے سے پہلے کیس سے ڈسچارج کرنے […]