ہم دیوالیہ پن کے کنارے پرتھے، واپس وائٹ لسٹ میں آئے:مولانا فضل الرحمان آئی ایم ایف نئی قسط کیلئے مزید شرائط عائد کر رہا ہے، اندازہنہ تھا کہ اس قدر دلدل میں ہیں پہلی بار عالمی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے،ان کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، کامیاب ہوں گے

اسلام آباد(پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکاہے، ہماری نظر میں امریکی بیانات داخلی معاملات میں مداخلت ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑے تھے، واپس وائٹ لسٹ میں آئے، آئی ایم ایف نئی قسط دینے کیلئے مزید شرائط عائد کر رہا ہے۔ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر دلدل میں جا چکے ہیں،علم نہیں تھا کہ ملک کو دلدل سے نکالنے میں کس قدر مشکلات ہوں گی،پہلی بار عالمی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے کہ ہم آپ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم روس، چائنہ اور سعودی عرب سے بھی بات کریں گے،انہوں نے دوست ممالک کا اعتماد مجروح کیا، ہم بحالی میں کامیاب ہوں گے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مزید کہا کہ ہمیں ملکی اور عوامی مفادات کو سامنے رکھ کر پالیسی بنانی ہے۔

Next Post

بھارت سب سے زیادہ پر خطر ممالک میں 8ویں نمبر پر مقبوضہ کشمیر اور مسلمانوں کے خلاف مظالم کا تذکرہ شامل

Mon Dec 5 , 2022
نئی دہلی /واشنگٹن(پی پی آئی)امریکہ کے”ارلی وارننگ پروجیکٹ ”نے بھارت کو2022-23میں بڑے پیمانے پر قتل وغارت کے سب سے زیادہ خطرے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر قرار دیاہے۔”ارلی وارننگ پروجیکٹ ”بڑے پیمانے پر تشدد کے خطرے والے ممالک کی نشاندہی کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی نومبر کی رپورٹ میں کہاہے کہ جب کسی خاص گروہ […]