خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کر اچی کے اولڈ سٹی ایریامیں 556 عمارتیں خطرناک قرار اندرون سندھ بھی 99 عمارات قابل رہائش نہیں، حادثات کاخدشہ

کراچی(پی پی آئی) کر اچی کے اولڈ سٹی ایریامیں خطرناک قرار دی 556 عمارتیں خالی نہیں کرائی جاسکی ہیں جبکہ اندرون سندھ بھی 99 عمارات کو خطرناک بتایا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق سب سے زیادہ مخدوش عمارتیں کر اچی کے ضلع جنوبی میں 429 کے قریب ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لیاری میں 102، صدر میں 27، رنچھوڑ لائن میں 42، رامسوامی میں 25، آرام باغ میں 41، کلفٹن میں 9 ریلوے کوارٹر میں 3، سول لائن میں 3، آرٹلری میدان میں 10 اور فرئیر میں 2 عمارتیں مخدوش قرار دی جاچکی ہیں۔اسی طرح ضلع وسطی میں 67 عمارتیں خطرناک قرار دی گئی، ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں سب سے زیادہ 54 عمارتیں رہنے کے قابل نہیں۔ایس بی سی اے نے ضلع شرقی میں 11، کیماڑی میں 22، کورنگی میں 20، ملیر میں 6 اور ضلع جنوبی میں ایک عمارت مخدوش قرار دی، مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کے مکینوں کو انتباہی نوٹسسز جاری کردیا ہے۔، خستہ حال عمارتیں کسی وقت بھی حادثے کا شکار ہوسکتی ہیں۔