خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،میر واعظ عمر فاروق کی غیر قانونی نظربندی کو 40ماہ مکمل

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیر واعظ عمر فاروق کی جبری اور غیر قانونی نظر بندی کو 40ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ انہیں 4اگست 2019کو مودی حکومت کی طر ف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی سے ایک دن قبل سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا تھا۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق 4اگست 2019سے مسلسل گھر میں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں اور انکے تمام حقوق سلب کر لئے گئے ہیں،انہیں نہ تو گھر سے باہر آنے کی اجازت ہے اور نہ ہی ملاقات کیلئے آنے والوں سے وہ مل سکتے ہیں،بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار ان کی رہائش گاہ کے باہر مستقل تعینات ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرواعظ کی ماورائے عدالت گھر میں نظربندی بنیادی انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حقوق انسانی کے کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے مزید کہاکہ میر واعظ کی مسلسل نظربندی بھارت کے اپنے آئین کے آرٹیکل 14، 19اور 21کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رہائی کی بار بار اپیلوں کے باوجود میر واعظ عمر فاروق کی گزشتہ 40مہینوں سے مسلسل غیر قانونی نظربندی انتہائی قابل مذمت ہے۔ حریت ترجمان نے میر واعظ عمر فاروق کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ میر واعظ عمر فاروق جرات اوربہادری سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض انتظامیہ میر واعظ کو ان کے سیاسی نظریات اور تنازعہ کشمیر کے پر امن حل سے متعلق انکے اصولی موقف کی وجہ سے انتقامی سیاست کا نشانہ بنار ہی ہے۔