ملک بھر میں کورونا کے مزید 25مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے 25مثبت کیسزسامنے آ گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت
(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6ہزار636کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.69 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 34 مریضوں کی حالت تشویشناک
ہے۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر،میر واعظ عمر فاروق کی غیر قانونی نظربندی کو 40ماہ مکمل

Tue Dec 6 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیر واعظ عمر فاروق کی جبری اور غیر قانونی نظر بندی کو 40ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ انہیں 4اگست 2019کو مودی حکومت کی طر ف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی […]