خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے نہ مل سکے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کئے گئے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کپ نئی دہلی میں شروع، پاکستان نے پہلا میچ 7 دسمبر کو کھیلنا ہے

کراچی (پی پی آئی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت نے ویزے جاری نہیں کیے۔بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ پیر سے بھارت میں شروع ہوگیا، بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی 4 دسمبر کو بھارت روانگی شیڈولڈ تھی، بلائنڈورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا کی ٹیموں نے شرکت کرنی تھی بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقہ، نیپال کی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف نئی دہلی میں کھیلنا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 8 دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا پاکستان دوسرے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر اَپ رہا ہے۔