لاہور(پی پی آئی) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز بند کردی گئیں جبکہ خانیوال میں بس الٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے اڈا میر شاہ میں شدید دھند کے باعث مسافربس الٹ گئی جس میں سوار 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔حکام کا کہنا تھا کہ بس گجرات سے صادق آباد جارہی تھی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے اسلام آباد، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے خانقاہ ڈوگراں جبکہ ایم 3 فیض پور انٹرچینج سے درخانہ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ رحیم یارخان اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے ایم 5 رحیم یار خان سے روہڑی تک بند کی گئی۔
Next Post
این آر او ون قوم کو مہنگا پڑا، ٹو اور بھی شرمناک ہے:عمران خان
Tue Dec 6 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا لیکن این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ”اس قوم نے این آ ر او1 کی […]