پاکستانی اعصام الحق اور بھارتی روہن بوپاراپھر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں

نئی دہلی: دوسال کی علیحدگی کے بعد پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق اور بھارتی ٹینس سٹار روہن بوپارا ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں ۔حریف ملکوں کے دونوں کھلاڑی 2014کا سیزن ایک ساتھ کھیلیں گے ۔ دونوں کھلاڑیوں کی جوڑی 2011گیارہ میں اُس وقت ٹوٹ گئی جب روہن بوپارہ نے اعصام الحق سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطن مہیش بوپتی کے ساتھ جوڑی بنانے فیصلہ کیا۔اعصام الحق اور پوبارا کی جوڑی نے آخری مرتبہ اے ٹی پی ورلڈ ٹورز فائنلز کے ایونٹ میں حصہ لیا تھا ۔روہن بوپارا نے اعصام الحق کے ساتھ دوبارہ جوڑی بنانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اعصام جیسے ساتھی کی ضرورت ہمیشہ محسوس ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جوڑی آسانی کے ساتھ کامیابی حاصل کرسکتی ہے ۔بوپارا اے ٹی پی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔اعصام الحق نے اپنے سیزن ڈچ کھلاڑی جولین روجر کے ساتھ کھیلے لیکن سوائے میامی ماسٹرز کے یہ جوڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔

Next Post

کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی

Sun Oct 20 , 2013
ماسکو: رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو کریملن کپ کے فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ سیمونا ہالیپ نے اپنے ٹینس سیزن کا یہ پانچوں ٹائٹل جیتا ہے ۔ روس کے شہر ماسکو میں جاری کریملن کپ کے فائنل میں سیمونا ہالیپ کا مقابلہ سابقہ یوایس اوپن چیمپئن سمانتھا سٹوسر کے ساتھ ہوا ۔ سیمونا نے […]