کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی

ماسکو: رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو کریملن کپ کے فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ سیمونا ہالیپ نے اپنے ٹینس سیزن کا یہ پانچوں ٹائٹل جیتا ہے ۔ روس کے شہر ماسکو میں جاری کریملن کپ کے فائنل میں سیمونا ہالیپ کا مقابلہ سابقہ یوایس اوپن چیمپئن سمانتھا سٹوسر کے ساتھ ہوا ۔ سیمونا نے سٹوسر کو دو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی ۔ سیمونا کی فتح کا اسکور 7-6(1)اور6-2رہا ۔سیمونا نے اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا۔

Next Post

چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت

Sun Oct 20 , 2013
بیجنگ: چین میں پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کے بین الاقوامی میلے میں پاکستانی ٹیم بھی اپنے جوہر دکھائے گی ۔ لیفٹیننٹ کرنل آصف زمان ان مشقوں میں سات رکنی پاکستانی دستے کی قیادت کررہے ہیں ۔ 37ویں عالمی ملٹری پیرا شوٹنگ چیمپئن شپ چین کے صوبہ سچوان کے علاقے شیاﺅن گلائی میں منعقد ہورہی ہے ۔چیمپئن شپ میں چین کے […]