شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی حکومت مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے: پاکستان بابری مسجد کی شہادت بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلمان مخالف جنون کی یاد دلاتی ہے: ترجمان دفتر خا رجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان نے بھارتی حکومت سے مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارت میں تایخی بابری مسجد کی شہادت کے 30 سال مکمل ہونے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کی شہادت بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلمان مخالف جنون کی یاد دلاتی ہے، پاکستان شہید بابری مسجد کی جگہ ہندو مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کے ذمہ داروں کی بریت بھی قابل مذمت ہے، ہندو انتہا پسند گیان واپی سمیت دیگر مساجد کو بھی مندر بنانے کی بات کر رہے ہیں، ایسے مطالبات بابری مسجد جیسے مزید المیوں کو جنم دیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے۔خیال رہے کہ 6 دسمبر 1992 کو بھارت میں برسراقتدار جماعت بی جے پی اور دیگر ہندو انتہا پسند تنظیموں کے جھتوں نے سولہویں صدی میں تعمیر کی گئی بابری مسجد پر دھاوا بول کر اسے شہید کردیا تھا۔ بابری مسجد کی جگہ اب ایک مندر تعمیر کیا جارہا ہے۔بابری مسجد کی شہادت کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں تاریخی مساجد کو شہید کرکے ان کی جگہ مندروں کی تعمیر کا عمل تیز کردیا ہے۔