شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعظم سواتی کیخلاف مقدمات ختم کرنے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کوئٹہ (پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں درج مقدمات کے خاتمے کے لیے عدالت عالیہ میں درخواست سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی۔دریں اثنا انصاف لائرز فورم کی جانب سے بھی سینیٹر اعظم سواتی کا ریمانڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان پولیس کی تحویل میں سینیٹر اعظم خان سواتی کے ریمانڈ کا آج تیسرادن ہے۔ انہیں 4 دسمبر کو ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ دہم کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں پولیس نے اعظم سواتی کے 10 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو 5 روزہ ریمانڈ کی اجازت دی تھی۔