خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا عمران خان کو 3 ماہ بعد اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اسمبلیاں 3 ماہ بعد تحلیل کی جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات میں فواد چوہدری سے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی تکمیل کے لیے 3 ماہ درکار ہیں۔چوق ہدری پر وزی الٰہی نے کہا کہ ہماری طرف سے اسمبلیاں توڑنے سے انکار نہیں چاہیے کل توڑ دیں لیکن اس سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے اور وہ ادھورے رہ جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے فواد چوہدری سے کہا کہ اگر تین ماہ بعد اسمبلی توڑی جائے تو یہ بہتر فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پیغام اپنے پارٹی چیئرمین کو پہنچایا تو عمران خان نے کہا کہ اگر اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ عمران خان اپنے اسی موقف پر قائم ہیں کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل فوری انتخابات ہی ہیں۔