پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ویمنز ٹیم کو آئرلینڈ سے شکست

لاہور (پی پی آئی)پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں قومی ویمنز ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے نصف سنچری کی بدولت 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ عالیہ ریاض 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہی اور کپتان بسمہ معروف 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔آئرلینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈر گاسٹ نے 3 کھلاڑیوں کو ا?ٹ کیا جب کہ ا?رلین کیلی اور لورا ڈیلینی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹھٹھہ کرکٹ اسٹیڈیم کی پچنگ، فولادی گرل، نئے کمروں کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا فیصلہ محکمہ کھیل سندھ کی ٹیم کا دورہ،تفصیلی معائنہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا، اسپورٹس افسرکی بریفنگ

Sat Nov 12 , 2022
ٹھٹھہ(پی پی آئی)محکمہ کھیل سندھ کی ٹیم نے چیف انجنیئر کراچی نجم الدین شیخ کی سربراہی میں ٹھٹھہ کرکٹ اسٹیڈیم گراونڈ کا تفصیلی معائنہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا- اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر محمد شریف گجر، ڈپٹی کمشنر کے پی ایس او ندیم اختر میمن، سابق صدر […]