خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے خود اپنے عہدے کی تضحیک کرائی:راجہ فاروق حیدر

مظفر آباد(پی پی آ ئی)سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ کل منگلا میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا،واپڈا کی طرف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مدعو کیا جانا چاہیے تھا۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ واپڈابدمست ہاتھی ہے میرپور کے عوام سے دوبار زیادتی کی گئی،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،انہوں نے کہاکہ تنویر الیاس امریکی سفیر کے سامنے شہباز شریف کی بات کاٹ رہے تھے،وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے خود اپنے عہدے کی تضحیک کرائی،میرا بھی عمران خان سے احتلاف رہا لیکن کبھی گفتگو کے دوران نہیں روکا۔راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ سینٹورس مال کو نا قص انتظامی معاملات کی وجہ سے سیل کیا گیا ہوگا،اگر سینٹورس کیخلاف انتقامی کارروائی کی گئی تو میں مذمت کرتا ہوں۔