آئی ایم ایف کا دباؤ،ترقیاتی بجٹ تقریباً آدھا کرنے کی تیاریاں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک کو درپیش معاشی بحران کے باعث وزارت خزانہ رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 48 فیصد کمی پر غور کررہا ہے۔وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف کے دباؤ پر ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب کٹوتی کی تجویز دی ہے جب کہ وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے فنڈز میں کٹوتی کی مخالفت کردی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ترقیاتی بجٹ میں کمی سے متعلق معاملے پر اختلاف کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 727 ارب روپے مختص کئے گئے تھے، پہلے 4 ماہ کے دوران مختص ترقیاتی بجٹ کا صرف 14 فیصد یعنی 98 ارب 78 کروڑ روپے ہی خرچ کئے گئے ہیں۔

Next Post

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کی کارروائی شروع

Tue Dec 6 , 2022
لاہور(پی پی آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات عدالت کے حکم پر وفاقی وزیر خزانہ کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسحاق ڈار […]