تربت(پی پی آئی) ملکی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کر نے پر پی ٹی آئی کے رہنما سلمان احمد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما سلمان احمد کے خلاف ملکی ادارے کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت تربت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد نے ادارے کے سابق سربراہ کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف کراچی کے تھانے میں مقدمہ درج ہوا، مقدمہ ملکی ادارے کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
Next Post
پچھلے آٹھ ماہ میں پاکستان کا تاریک ترین دور رہا اور اس کا جلد ختم ہونا ناگزیر ہو چکا: حماد اظہر
Tue Dec 6 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پچھلے آٹھ ماہ میں پاکستان کا تاریک ترین دور رہا اور اس کا جلد ختم ہونا ناگزیر ہو چکاہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ”پچھلے آٹھ ماہ میں ایسا ریاستی جبر پاکستانیوں […]