پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ سماجی بہبود کی اسامیوں میں ایم اے سوشل ورک امیدوارنظرانداز صرف عمرانیات میں ایم اے پاس کو اہل قرار دینے پرسابق طلباسماجی بہبود کا احتجاج ماضی میں دونوں شعبوں میں ایم اے پاس افراد کا تقرر کیا جاتا رہا ہے:انور صدیقی

کراچی (پی پی آئی)شعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی کے سابق طلباء نے حکومتِ سندھ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود کی اسامیوں پر صرف عمرانیات میں ایم اے پاس افراد کو اہل قرار دینے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان آسامیوں پر سماجی بہبود میں ایم اے پاس کرنے والوں کو نظرانداز کرنا نا انصافی اور زیادتی ہے کیونکہ محکمہ سماجی بہبود میں عرصہ دراز سے عمرانیات اور سماجی بہبود میں ایم اے پاس افراد کا تقرر کیا جاتا رہا ہے مگر اس مرتبہ صرف عمرانیات میں ایم اے پاس افراد سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں جس کا واضح مطلب سماجی بہبود میں ڈگری حاصل کرنے والے طلباء پر روزگار کے دروازے بند کرنا ہے۔انورحسین صدیقی کے مطابق ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان آسامیوں کیلئے سماجی بہبود میں ایم اے پاس افراد کو بھی اہل قرار دیا جائے اور اس وقت بھرتی اور تقرری کے عمل کو روکا جائے۔