کراچی میں چپاتی، نان اور پراٹھہ کی قیمتوں میں اضافہ قیمتوں میں از خود اضافہ مہنگائی بم کے مترادف،حلوہ پوری بھی مہنگی چینی، گھی اور اب چپاتی، روٹی بھی مہنگی، حکومت کی رٹ برائے نام

کراچی(پی پی آئی) کراچیمیں تندرو مالکان نے چپاتی، نان اور پراٹھہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اسی طرح حلوہ پوری کی قیمت بھی بڑھا کر35روپے کر دی گئی ہے۔قیمتوں میں از خود اضافہ ایک اور مہنگائی کا بم کے مترادف ہے،کراچی کے تندروں پر چپاتی 13 روپے اور نان25سے20 روپے کا فروخت ہونے لگا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے درجنوں تندروں پر از خود نئی قیمتوں پر نان فروخت کئے جا رہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے گندم،آٹا،چینی، گھی اور اب چپاتی، روٹی بھی مہنگی کر دی گئی، حکومت کی رٹ برائے نام رہ گئی ہے۔

Next Post

کھیلوں کے فروغ کیلئے سندھ میں اسکول کرکٹ کے انعقاد کا فیصلہ بیٹنگ، باؤلنگ اور وکٹ کیپنگ میں بہترین کارکردگی پر شارٹ لسٹ کیا جائے گا اسکول چیمپئن شپ کے انعقاد میں اسپورٹس اور تعلیم کے محکمے تعاون کریں گے

Wed Dec 7 , 2022
کراچی(پی پی آئی) سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سندھ ما سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا ہے،۔اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کئی مرحلوں پرمشتمل ہوگی، چیمپئن شپ کے اختتام پر بیٹنگ، باولنگ اور کیپنگ کے شعبوں میں بہترین کارکردگی والے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے […]