آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کو چاہیے تھا کہ لانگ مارچ ختم کرتے ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے: بیرسٹراعتزاز احسن

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹراعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے، لندن میں ایک فرد نے دستاویزی بیان دے دیا ہے اور اقدام قتل کے منصوبے کو لندن کی پولیس نہیں چھوڑتی۔ پی پی آئی کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ لانگ مارچ ختم کیا تب ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے۔، اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ضیا الحق کے دور میں لمبی لمبی جیلیں کاٹیں، آصف علی زرداری سب سے ذہین کھلاڑی ہیں، آصف ز رداری نے کس طرح گیم کھیل کر پارٹیوں کو اکٹھا کیا،باجوہ صاحب اب آرام و آسائش کی زندگی گزارنے کے قابل ہیں۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ الیکشن کروائے، عمران خان اپنے ورکرز فالورز کو تھکا چکے ہیں۔