ایڈیلیڈ ٹیسٹ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218رنز سے شکست دیدی

ایڈیلیڈ: ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218 رنز سے شکست دیدی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔ایڈیلیڈ میں ہونیوالے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے چھ وکٹ پر 247 رنز کے ساتھ آخری دن کا کھیل شروع کیا تو اس کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی اور پوری ٹیم آسٹریلیا کے 531 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 312 رنز پر آوٹ ہو گئی۔جوروٹ 87 اور کیون پیٹرسن 53رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹرسڈل نے چار اور ریان ہیرث نے تین کھلاڑی آوٹ کیے۔میچ میں مجموعی آٹھ وکٹیں حاصل کرنیوالے مچل جونسن بہترین کھلاڑی قرار پائے،سیریز کا تیسرا میچ 13 دسمبر کو پرتھ میں ہو گا۔

Next Post

کبڈی ورلڈکپ: ڈینش ویمن ٹیم نے پاکستان کو چاروں شانے چت کر دیا

Thu Dec 12 , 2013
جالندھر: کبڈی ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں ڈینش ویمن ٹیم نے پاکستان کو چاروں شانے چت کر دیا۔ سنسنی خیز مقابلہ قومی کھلاڑی 33-34 سے ہار گئیں۔ بھارت کے شہر جالندھر میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے قومی ویمن ٹیم کا سامنا ڈنمارک کی ٹیم سے ہوا۔ ڈنمارک نے میچ کا جارحانہ […]