ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد جا ں بحق،28مثبت کیسزرپورٹ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س سے مزید2افراد جاں بحق جبکہ 28مثبت کیسزرپورٹ ہو گئے۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 708کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں 28نئے کیسز رپورٹ ہو ئے۔مہلک وائرس میں مبتلا 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.69 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 34 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.42 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Next Post

نواز شریف جلدی کر لے الیکشن قبل از وقت ہیں: شیخ رشید

Wed Dec 7 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جلدی کر لے الیکشن قبل از وقت ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر دا خلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قابل احترام سعودی سفیر کو سمجھ […]