شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

‘پرویز الہٰی سے کہاتھاکہ عمران پرحملہ کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہیں کریں، چوہدری شجاعت

لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہیں کریں۔پی پی آئی کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، آصف زرداری میری عیادت کیلئے آئے تھے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ آصف زرداری سے پنجاب کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہو سکتا ہے مستقبل میں پرویز الہٰی سے متعلق کوئی بات ہو۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پرویز الہٰی کے بارے میں کوئی بات ہوئی تو بتا دوں گا، پرویز الہٰی سے سیاسی رابطہ نہیں، قومی امور پر بات ہو جاتی ہے۔سربراہ ق لیگ نے کہا کہ میرے ذاتی خیال میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے، عمران سمیت تمام سیاست دانوں کو رابطہ کرنا چاہیے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاست دانوں کے رابطے سے معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، عمران خان راضی ہوں تو خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔