شارجہ(پی پی آئی)کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ارحم بن فرخ نے شارجہ میں ہونے والے TTC اوپن انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں انڈر 21 میں بھارتی کھلاڑی اکشک کو 3-1 سے ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ارحم نے سیمی فائنل میں سری لنکا کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔ ارحم بن فرخ نے اوپن کیٹگری میں سیمی فائنل کھیلا کر کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا.