اردو یونیورسٹی اسٹاف کو2ماہ سے تنخواہ اور پینشن نہیں ملی، ہاوس سیلنگ ادائیگی 6ماہ سے بند

کراچی(پی پی آئی)وفاقی اردو یونیورسٹی میں گذشتہ دو ماہ سے تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی اور چھ ماہ سے ہاوس سیلنگ نہ ملنے کی وجہ سے  اساتذہ اور غریب ملازمین  پریشان ہیں۔وفاقی اردو یونیورسٹی ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان اور انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کے جنرل سیکریٹری پروفیسر روشن علی سومرو نے  صدرمملکت اور یونیورسٹی کے چانسلر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی میں موجود مالی بدحالی اور انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کا نوٹس لیں۔  یونیورسٹی طویل عرصے سے ایڈہاک ازم کا شکار ہے اور تقریبا تمام کلیدہ عہدوں پر قائم مقام افراد کام چلا رہے ہیں۔ پچاس سے زائد ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کو یونیورسٹی کے پاس موجود ان کے بقایاجات ادا نہیں کیے گئے۔ انتظامیہ نے ملازمین کے پینشن اور جی پی فنڈ کی 50 کروڑ سے زائد کی  رقم مختلف بینکوں میں سرمایہ کاری کی غرض سے محفوظ کر رکھی ہے اور اس رقم سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی سے یونیورسٹی میں چند مخصوص افراد مستقل فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار عید الفطر، عید الاضحی اور عاشور جیسے اہم مذہبی مواقع پر بھی اساتذہ و ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہوں ادا نہیں کی گئیں۔ طویل عرصے سے عام ملازمین کو حاصل میڈیکل کی سہولت بند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ارحم بن فرخ انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں فتح یاب

Thu Aug 8 , 2024
شارجہ(پی پی آئی)کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ارحم بن فرخ نے شارجہ میں ہونے والے  TTC اوپن انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں انڈر 21 میں بھارتی کھلاڑی اکشک کو 3-1 سے ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ارحم نے  سیمی فائنل میں سری لنکا کے کھلاڑی کو […]