ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی 2 روپے 56 پیسے یونٹ مہنگی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(پی پی آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا نے نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست قبول کرتے ہوئے دو روپے 53 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی۔نیپرا سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اور اس مد میں صارفین سے اضافی وصولیاں اگست کے بلز میں کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی جس پر نیپرا نے 31 جولائی کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا-