لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ دھرنوں کی پیداوار نے قومی اداروں پر حملہ کیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ اگر رینجرز اور فوج گرفتار کرے گی تو لوگ جواب بھی اسی کو دیں گے تو نواز شریف اور دیگر کو تو کتنی دفعہ رینجرز نے گرفتار کیا ہے، مجھے بھی کئی دفعہ رینجرز نے گرفتار کیا ہے اور عمران خان نے اپنے دور میں بھی ہمیں گرفتار کیا لیکن کیا کبھی ہم نے حملہ کرنے کی بات کی؟اجاوید لطیف نے کہا کہ کیا یہ 6 ہزار دہشتگردوں کو چھوڑنے پر معافی مانگیں گے؟ کیا ان کی معافی سے مجھے روزگار، دو وقت کی روٹی مل جائے گی؟۔