کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان نے انڈونیشیا میں منعقدہ چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن جیت لی

جکارتہ(پی پی آئی)پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انڈونیشیا میں ہونے والی چھٹی ایشین اوپن (کیوروگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کسی بین الاقوامی تائیکوانڈو ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے جو کہ ملک کی تائیکوانڈو تاریخ میں ایک یادگار لمحہ ہے۔ چیمپئن شپ میں  پاکستان کے ہارون خان نے 58 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں اپنے ہم وطن ابوبکر کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا، ہارون نے یہ مقابلہ سنسنی خیز انداز میں 6-4 اور 9-7 سے جیتا، اسی کیٹیگری میں ابوبکر نے سلور میڈل حاصل کیا۔ خواتین کے 73 کلوگرام کے فائنل میں منیشا علی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انڈونیشیا کی پیرماتا ساری کو 4-1 اور 8-2 سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ قازقستان دوسری اور ملائیشیا تیسری پوزیشن پر رہیں۔