دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے:اظہر خان

لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اظہرخان کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کوئی نیا کھلاڑی طلب نہیں کیا۔ کوئی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ نہیں جارہا۔ چیف سلیکٹر اظہرخان نے بتایا کہ دورہ جنوبی افریقہ میں ٹورسلیکشن کمیٹی مکمل با اختیار ہے۔ کپتان محمد حفیظ اور مصباح الحق،کوچ ڈیوواٹمور اور منیجر معین خان پرمشتمل سلیکشن کمیٹی پلیئنگ الیون کا انتخاب مشاورت سے کرتی ہے۔ انہیں اس کام کے لیے سلیکشن کمیٹی سے مشورے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ نے کسی کھلاڑی کو طلب کیا تو غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آل راونڈرز عبدالرزاق اور شعیب ملک کے ان فٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

Next Post

پیپلز پارٹی نے لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا

Wed Nov 20 , 2013
کراچی: لیاری کو کراچی کا آٹھواں ضلع بنانے کی تیاری کرلی گئی ، ریونیو ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ساتویں ضلع کی تشکیل کے بعد لیاری پر کام شروع ہوگا۔ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے لیاری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ساتویں ضلع کی حد بندی کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیرڈاکٹرسکندرمیندھروکا کہنا ہے کہ انتظامی […]