کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 تمام اداروں کو پارلیمنٹ کے سخت کنٹرول میں لے کر آنا پڑے گا:محمد بدرالدالجٰی

لاہور(پی پی آئی)پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما محمد بدرالد الجٰی نے میڈیا میں آئی رپورٹس جن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام کے فیصلے سے پیچھے ہٹنے اور جے یو آئی کی کہ آئینی بینچ کے قیام کی تجویز پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کی نام نہاد بڑی سیاسی جماعتیں سینٹ میں موجود 4-6 سیٹیں رکھنے والی  پارٹیوں سے بلیک میل ہو جائیں تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ  وفاقی و پنجاب و سندھ حکومت کی بساط لپیٹ دینی چاہیے کیونکہ جو حکومت ملک کے سسٹم کی بہتری کے لیے پارٹیوں کو اکھٹا نہیں کر سکتی تو وہ حکومت ملک و قوم کے لیے فائدہ مند کیسے ہو سکتی ہے؟اور اْس سے بھی بڑی بدقسمتی یہ کہ یہ لوگ ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں جو اپنی پسند نا پسند اور سیاسی تعلقات پر ملک وقوم و آئین کی بھینٹ چڑھاتے ہیں۔ پچھلے 6 سالوں میں جو آئین کے ساتھ سپریم کورٹ میں کھلواڑ ہوا اْس کو روکنے کا واحد حل آئینی عدالت کا قیام اور آئینی اصلاحات ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  محمد بدر الجیٰ نے کہا کہ گھروں میں حکمران ایک ہوتا ہے اور جن گھر میں آزادیاں دی جاتی ہیں وہ گھر برباد ہو جاتا ہے تمام اداروں کو پارلیمنٹ کے سخت کنٹرول میں لے کر آنا پڑے گا اور یہی ترقی کی جانب بنیادی قدم ہو گا۔