کراچی(پی پی آئی)پادنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی ”ائیر ٹریفک کنٹرول“ کا عالمی دن 20 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد فضائی سفر کے دوران ائیرٹریفک کنٹرولر کی اہمیت کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ایئرٹریفک کنٹرولر کے اعزاز میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔