سیمونا ہالیپ انجری کی وجہ سے دبئی اوپن سے دستبردار ہوگئیں

دبئی: رواں ماہ قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرنے والی رومانوی ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ فٹنس مسائل کے باعث دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں سیمونا ہالیپ کا مقابلہ فرانس کی علیزے کورنٹ سے تھا۔ پہلے سیٹ میں فرانسیسی کھلاڑی نے 6-1 سے فتح سمیٹی، دوسرے سیٹ کے دوران سیمونا انجری میں مبتلا ہو گئیں جس کے باعث وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر کورٹ سے باہر چلی گئیں اور علیزے نے اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ سیمونا کے فزیو تھراپسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل ٹھیک ہونے میں دس سے پندرہ دن لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سیمونا نے 16 فروری کو قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Next Post

نئی ٹیسٹ رینکنگ : مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار

Wed Feb 19 , 2014
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ مصباح الحق کی ترقی اور سعید اجمل تنزلی کا شکار ہو گئے۔ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئرز سر فہرست ہیں۔ پاکستان کے مصباح الحق ایک درجہ ترقی کر کے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ یونس خان کی 10 ویں پوزیشن […]