سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

لاہور(پی پی آئی) 10 سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 10 سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔پاکستان عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ عدالت پیش نہ ہوئے، عوامی تحریک کے وکیل کے پیش نہ ہونے سے کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے ارکان ایس پی سیف المرتضیٰ، ڈی ایس پی محمد اعظم اور اسد مظفر کو بطور گواہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شہر قائد میں ایک بار پھر بارشوں کی پیش گوئی، تیز ہوائیں بھی متوقع

Fri Aug 9 , 2024
کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ 9 سے 11 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی […]