اسنوکر چمپیئن شپ : محمد سجادکی پنجاب کے ابو صائم کوشکست

کراچی: 39ویں قومی اسنوکر چیمپیئن شپ میں محمد سجاد نے ابوصائم کو چار صفر سے آوٹ کلاس کردیا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں لیگ کے آخری روز سابق قومی چیمپیئن محمد سجاد نے پنجاب کے ابو صائم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چار صفر سے ہرایا۔محمد سجاد کی جیت کا اسکور 56-65، 12-82، 6-96 اور8-128 رہا۔ کامیابی کے ساتھ محمد سجاد نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی ہے جہاں ان کا مقابلہ عمران شہزاد سے ہوگا۔ جبکہ دفاعی چیمپیئن حمزہ اکبر، سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف ، سہیل شہزاد، آکاش رفیق، آصف ٹوبا، عمار طارق، شہرام چنگیزی، محمد بلال، ماجد علی، ابو صائم، اسجد اقبال، شاہد آفتاب، سلطان محمد اور عبدالستار نے بھی ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔

Next Post

پیری بس ٹینس:ارجنٹائن اور امریکی کھلاڑی دوسرے راﺅنڈ میں

Fri Mar 7 , 2014
کیلی فورنیا: پیری بس ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں ارجنٹائن کے مناکواور امریکی کھلاڑی ٹم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے راونڈ میں اپنی جگہ پکی کر لی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں ارجنٹائن کے جوائن مناکو نے کینیڈا کے پیٹر پلونسکی کو دو گھنٹے 24 منٹ اور 14 سیکنڈ کے […]