چوتھے ون ڈے میں آج پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑے گا

ابوظہبی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج (جمعہ) ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا ،سیریز میں بقاکے لیے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ فاتح بنا تھا جبکہ دوسرا ون ڈے پاکستان نے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردیا لیکن ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پروٹیز نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں ایک بار پھر سبقت لے لی ہے۔ سیریزمیں اب تک تمام میچوں میں کامیابی پہلی بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے نام ہی رہی ہے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سیریز میں واپسی کے لیے اپنی ذمے داری نبھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ گرین شرٹس ضرور فائیٹ بیک کرے گی۔

Next Post

کولکتہ ٹیسٹ:بھارت کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 120 رنز کی برتری

Thu Nov 7 , 2013
کولکتہ:  کولکتہ ٹیسٹ میں روہیت شرما اور ایشون کی شاندر بیٹنگ بھارت کو ویسٹ انڈیز پر ایک سو بیس رنز کی برتری دلادی۔ ٹنڈولکرصرف دس رنز پر پویلین لوٹے۔ کول کتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بھارت نے کھیل کے دوسرے روزاپنی ادھوری اننگز سینتیس رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی۔ ایک سو چھپن پر چھ وکٹیں گرنے کے […]