آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک اور صحا فی کو گرفتار کر لیا

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک اور صحافی کو گرفتار کر لیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق اسلام آباد قصبے سے تعلق رکھنے والے صحافی خالد گل کو 2017میں درج ایک پرانے مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیاہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس نے 19نومبر کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر تلاشی لی تھی۔ اس کے بعد سے پولیس انہیں آئے روز تھانے میں طلب کر رہی ہے۔خالد گل کئی سال تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے سب بڑے انگریزی روزنامے”گریٹر کشمیر ”کے ساتھ وابستہ رہے اورجنوبی کشمیر سے مختلف عوامی اور سیاسی مسائل پر اخبار کے لئے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔