آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار

لاہور (پی پی آ ئی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور کا مسلسل پہلا نمبر ہے جس کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں،انتہائی خراب فضائی معیار ہونے کے باعث شہریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق شہری گلے میں خراش اور آنکھوں میں جلن کی شکایات، سانس لینے میں دشواری میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ نزلہ، زکام، کھانسی اور سانس کے امراض بھی بڑھ گئے ہیں۔