لاہور (پی پی آئی) موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپوہ تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 کو شدید دْھند کے باعث درخانہ سے سمندری تک بند کیا گیا جبکہ موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے فیصل آباد اور ملتان سے عبدالحکیم تک بند کی گئی ہے۔ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروے ایم 5 کوبھی شدید دْھند کے باعث شیر شاہ سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے نے مسافرین کو ہدایات کیں کہ غیر ضروری سفر سے گریزاور آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں جبکہ تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر سفر کرنے والے حضرات معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔
Next Post
لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار
Wed Dec 7 , 2022
لاہور (پی پی آ ئی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور کا مسلسل پہلا نمبر ہے جس کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی […]