راولپنڈی(پی پی آ ئی) توہین عدالت نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی، سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے۔رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے توہین عدالت نوٹس پرمعافی مانگی۔دوران سماعت رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا، تقریر سے غلط مطلب اخذ کیا گیا۔
Next Post
ملک بھر میں گیس کی قلت، شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑی استعمال کرنے پر مجبور
Wed Dec 7 , 2022
کراچی /لاہور (پی پی آ ئی)ملک کے مختلف حصوں میں گیس کی قلت کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑیوں کے استعمال پر مجبور ہیں۔ذرا ئع کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ملتان، پشاور اور راولپنڈی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جبکہ ایل پی […]
