مجھے صرف اپنے بیٹے کیلئے انصاف چاہیے شہید ارشد شریف کی والدہ کی سپریم کورٹ میں دہائی

اسلام آباد(پی پی آ ئی)سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں دہائی دی کہ مجھے صرف اپنے بیٹے کیلئے انصاف چاہیے۔ شہید ارشد شریف کی والدہ اپنے بیٹے کو انصاف دلانے خود وہیل چیئر پرسپریم کورٹ پہنچ گئیں۔سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس پرازخود نوٹس کی سماعت کے دوسرے روز والدہ اعلیٰ عدلیہ پہنچی اور اپنا موقف بھی پیش کیا۔شہید کی والدہ نے عدالت کو بتایا جس طرح پاکستان سے ارشد کو نکالا گیا وہ رپورٹ میں لکھا ہے، دبئی سے جیسے ارشد کو نکالا گیا وہ بھی رپورٹ میں ہے، مجھے صرف اپنے بیٹے کیلئے انصاف چاہیے۔ جسٹس مظاہرنقوی نے کہا آپ کو تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانا ہوگا،جس پر شہید کی والدہ نے کہا تحقیقاتی ٹیم کو بیان پہلے بھی ریکارڈ کروا چکی ہوں۔چیف جسٹس نے کہا ارشد شریف کی والدہ دو شہدا کی ماں ہیں، ان کا مؤقف صبر اور تحمل سے سنا جائے، انہوں نے کئی لوگوں کے نام دیے ہیں،حکومت تمام زاویوں سے تفتیش کرے۔عدالت نے تحقیقات کیلئے دیگر ممالک کی ایجنسیز اور اقوام متحدہ سے بھی رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کی اور سماعت صبح تک ملتوی کردی۔

Next Post

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید،24مثبت کیسزرپورٹ

Thu Dec 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے مزید 24مثبت کیسزرپورٹ ہو گئے۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7ہزار 451کورونا ٹیسٹ کئے […]