ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

غیر ملکی ایکسچینج ریٹس میں اتار چڑھاؤ کے باوجود امریکی ڈالر مستحکم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم نے ہرعالمی فورم پرکشمیریوں کی امنگوں کی بھرپوترجمانی کی:مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اورشنگھائی تعاون تنظیم سمیت ہر بین الاقوامی اور علاقائی فورم پر کشمیریوں کی امنگوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر عالمی فورم پر کشمیر اورکشمیریوں کے مفادات کی بھرپور ترجمانی کی ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، شنگھائی تعاون تنظیم سمیت ہر عالمی علاقائی فورم پر مسئلہ کشمیر کو پوری قوت سے اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پورا پاکستان متحد اور یک زبان ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس حساس معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کشمیر پر سیاست کررہے ہیں۔