پاکستان زمبابوے کیخلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں ہارا

ہرارے( پی پی آئی )پاکستان کو ون ڈے فارمیٹ میں بھی زمبابوے پر واضح برتری حاصل ہے۔زمبابوے گرین شرٹس کے خلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا ہے۔پاکستان ون ڈے کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے اور زمبابوے آئی سی سی کا کوئی بھی بڑا ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم ہے۔دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کو حریف ٹیم پر واضح برتری حاصل ہے۔1992 میں ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے کے بعد زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ایک روزہ میچز کی بات کریں تو دونوں ٹیمیں چوالیس بار آمنے سامنے آئیں اور چالیس میں گرین شرٹس نے میدان مارا۔ دو میچز بے نتیجہ رہے۔ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف بہترین اسکور تین سو انچاس اور کم ترین اسکور چورانوے رنز ہے۔ پاکستان کے دس کھلاڑی زمبابوے کے خلاف سینچری بناچکے ہیں۔پاکستان کی موجودہ ٹیم میں شاہد آفریدی نے زمبابوے کے خلاف سب سے زیادہ تینتیس وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Next Post

یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میدان نیویارک میں سج گیا

Mon Aug 26 , 2013
نیویارک ( پی پی آئی )یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا نیویارک میں آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔۔ یو ایس اوپن ٹینس کے مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور ویمنز میں امریکہ کی سرینا ولیمز ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔روس کی اسٹار کھلاڑی ماریہ شراپوا انجری کے سبب سال کے آخری […]