اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے: امریکا

واشنگٹن(پی پی آ ئی) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سر زمین استعمال کر سکتے ہیں۔نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، خدشہ ہے افغانستان پھر سے عالمی دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون جاری ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے، ایسے تمام اقدامات کریں گے جس سے ہمارے مفادات متاثر نہ ہوں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے، ہم صرف پاکستانی عوام اور آئین کے ساتھ ہیں، رجیم چینج کے حوالے سے جھوٹی افواہوں کی تردید کرچکے ہیں۔