اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

3 ارب 20 کروڑ روپے کے اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی 50، 50 لاکھ روپے کے عوض ضمانت

کراچی(پی پی آ ئی)احتساب عدالت نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی پنشن اسکینڈل میں تین ملزمان کی 50، 50 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔کراچی کی احتساب عدالت میں 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی پنشن اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔نیب حکام نے مؤقف پیش کیا کہ ریفرنس میں سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس عامر ضیا اسران سمیت 84 ملزمان نامزد ہیں، ملزمان پر حیدرآباد ٹریڑری میں جعلی پنشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔احتساب عدالت نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی پنشن اسکینڈل میں تین ملزمان اعجازعلی ڈاوچ، ماجدعلی اور اظہرحسین کی 50، 50 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے تینوں ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس کا فیصلہ ہونے تک ملزمان کے پاسپورٹ عدالت میں جمع رہیں گے، نیب چاہے تو ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔