جب تک عوامی مفادات کی حامل پالیسیاں نہیں ہوں گی، عدم استحکام آتا رہے گا: عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کہتے ہیں سیاسی معاملات میں جب زمینی حقائق نظر انداز کیے جاتے ہیں تو نتائج کسی بھی طور پر مثبت سامنے نہیں آسکتے۔انہوں نے کہا، ”ہم ہمیشہ سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ یہاں جغرافیائی پس منظر بہت مختلف ہے۔ انتخابات میں ہار جیت جمہوری روایات کی عکاس ہے۔ جب تک ملک میں عوامی مفادات کی حامل پالیسیاں مرتب نہیں ہوں گی یہ سیاسی عدم استحکام سامنے اتا رہے گا۔ بلوچستان کے وسائل کو اگر ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے بغیر ملک میں جاری سیاسی محاز آرائی کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مذید کہا، ”میری ذاتی طورپر یہ رائے ہے کہ یہاں حکمرانوں کی طے کردہ ترجیہات پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ عوام آنے والے دنوں میں انتخابات کے لیے پر امید ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ایسی قیادت سامنے آئے جو مینڈیٹ کے مطابق ان کی نمائندگی کاحق ادا کر سکے۔“ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ غیر یقینی سیاسی صورتحال درپیش مالی بحران کو بھی مزید بگاڑسکتی ہے۔

Next Post

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی اور کرکٹ این ایس ڈبلیو مقامی اور بین الاقوامی کرکٹ کمیونیٹیز کو فائدہ پہنچانے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری میں شامل ہوگئی

Thu Dec 8 , 2022
سڈنی، 8 دسمبر 2022ء/پی آرنیوزوائر/– یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی (یو ٹی ایس) کرکٹ این ایس ڈبلیو (سی این ایس ڈبلیو) کے ساتھ مل کر کرکٹ لیب کا آغاز کر رہی ہے، جس کا مقصد  کرکٹ اور یو ٹی ایس دونوں کے لیے جدید تحقیق کرنا اور نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔ یو ٹی ایس کے ڈپٹی وائس چانسلر آف انٹرپرائز […]