سارا ٹبر سرکاری توشہ خانہ سے چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا، سعد رفیق

لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارا ٹبر سرکاری توشہ خانہ سے چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گھڑی چوری کی گھڑیوں کی نت نئی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں، چوری کی گھڑیاں پی ٹی آئی کی سیاست کیلئے گھڑیال بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس! مفت خوری اورٹکے ماری کے عادی مرشد کوئی جائز کاروبار کرلیتے تو ممنوعہ فارن فنڈنگ وصولی، صدقہ و خیرات خوری اور گھڑیاں چوری کرنے سے بچ جاتے۔

Next Post

ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران نیازی اور شہزاد اکبر کو شہباز شریف سے غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے: عابد شیر علی

Fri Dec 9 , 2022
لندن(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف مبینہ کرپشن کی خبر پر ان سے معافی مانگ لی ہے،اب عمران نیازی اور شہزاد اکبر کو بھی غیر مشروط معافی […]