جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں، بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسائل اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، قبل ازوقت انتخابات ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نجات ہے، حکومت نے دیر کی تو گاڑی ہاتھ سے چھوٹ جائے گی۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی شہادت میں جے آئی ٹی پر اہم ذمہ داری آگئی ہے کیونکہ ادارے اور عدلیہ ہی اہم ہیں، 4 روزکیلئے عمرہ پر آیا ہوں کیونکہ سب کچھ یہیں سے ملتا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 300 روپے کلو پیاز اور 200 روپے کلو ٹماٹر غریب کھائے گا کیا؟، زرعی ملک غذائی قلت سے دوچار ہو سکتا ہے، پی ڈی ایم کیلئے عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے، امپورٹس پر پابندی، ترسیلات کم، ڈالر نایاب، الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

Next Post

سارا ٹبر سرکاری توشہ خانہ سے چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا، سعد رفیق

Fri Dec 9 , 2022
لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارا ٹبر سرکاری توشہ خانہ سے چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گھڑی چوری کی […]