اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان، ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

کامران اکمل، محمد سمیع، یاسر حمید، توصیف احمد اور ارشد خان اراکین میں شامل
لاہور(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔پی سی بی کے مطابق ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ سابق کپتان کامران اکمل، سابق فاسٹ باؤلر محمد سمیع، یاسر حمید، توصیف احمد اور ارشد خان کمیٹی اراکین میں شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کر دیا جس کا سربراہ کامران اکمل کو بنایا گیا ہے۔ جونیئر کمیٹی میں شاہد نذیر، شعیب خان، توصیف احمد اور ارشد خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا تھا۔