کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید کا ای سی جی اورالکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد اسپتال لے جانے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد چاق و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے۔اسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے ای سی جی کرانے سے انکار کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پولی کلینک میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔